ابنا:امریکی وزارت دفاع پینٹاگن نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کیلیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ امریکی وزارت دفاع نے کانگریس کودی جانیوالی رپورٹ میں کہا ہے کہ مجموعی طورپر افغانستان میں فورسز پر حملے گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصدکم ہوئے ہیں، پینٹاگن کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑی شخصیات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور شدت پسند اب بھی طاقت ور ہیں۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی نیم دلی سے شرکت ، محدود کارروائیاں اور شدت پسندوں کو محفوظ ٹھکانے بنانے کا موقع فراہم کرنا افغانستان میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہاہے۔ ...........
/169